خط مرے سارے تم جلا دینا
راکھ دریا میں پھر بہا دینا
دل کا جلنا اگر لگے اچھا
بجھتے شعلوں کو تم ہوا دینا
نقش میرا مٹا سکو دل سے
ہے اجازت اسے مٹا دینا
جان جائے تو پھر جانے دو
آن تم اپنی مت گنوا دینا
کوئی پوچھے اگر مِرے بارے
نام میرا صفی بتا دینا
مزمل صفی
No comments:
Post a Comment