Sunday, 16 June 2024

سروش غیب ہے گویا زبان حمد خدا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سروشِ غیب ہے گویا زبانِ حمدِ خدا

ہے جبرئیلؑ تکلم بیانِ حمدِ خدا

ہر ایک بول سے بالا ہے شانِ حمدِ خدا

خدا کی شان ہے شانِ نشانِ حمدِ خدا

ہے فرضِ نطق زبانِ آفریں کی حمد و ثنا

سخن کی جان ہے جانِ آفریں کی حمد و ثنا

ز بس جمیل بھی ہے اسمِ قادرِ متعال

تو کس طرح سے دکھایا ہے اس نے اپنا جمال

حسین خلق کیے کیسے کیسے با اقبال

کہ جن کے حسن سے ہوتا ہے اس کا استدلال

وہ کون ختمِ رسالتﷺ اور آلِ پاکؑ ان کی

کہ محفلِ نورِ خدا اصل میں ہے خاک ان کی


مرزا اوج لکھنوی

مرزا محمد جعفر اوج

No comments:

Post a Comment