Sunday, 16 June 2024

دولت مدح نبی دین کا سرمایا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دولت مدح نبیﷺ دین کا سرمایا ہے

اسی نایاب رقم سے یہ شرف پایا ہے

کلمہ پڑھتی ہے فصاحت وہ مِرا پایا ہے

بیت ہر اک مِری قرآن کا اک آیا ہے

عرش منبر پہ مکیں ہوں یہ قرینہ دیکھیں

کلمہ گو مِری معراج کا زینہ دیکھیں

واہ رے ذکر، کہ آواز ثنا آتی ہے

میری امداد کو تائید خدا آتی ہے

بزم میں گلشن جنت کی ہوا آتی ہے

إِنَّما أَنْتَ مُذَكِّرٌ کی صدا آتی ہے

ذکر سرورؐ کا بیاں کیا ہو کہ جو پایا ہے

وَ رَفَعْنا لَكَ قرآن میں جب آیا ہے


بزم آفندی

No comments:

Post a Comment