Sunday, 16 June 2024

کنندہ در خیبر بھی کون شیر خدا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

مدح جناب امیرالمومنین مولیٰ علیؑ


کنندہ در خیبر بھی کون، شیر خدا

علی و عالی و معصوم و بت شکن، مولا

وصی احمدؐ مرسلﷺ، معین شاہ و گدا

قسیم نار و جناں، زوج حضرت زہراؑ

امام خلق بھی، پیش خدا جلیل بھی ہیں

نبیؐ کے خویش بھی، استاد جبریلؑ بھی ہیں

پیدا ہوا ہے جوہرِ جرأت علیؑ کے ساتھ

رفعت ہی ہے قبل رفعت علیؑ کے ساتھ

جُھولے میں جُھولتی تھی شجاعت علیؑ کے ساتھ

بچپن میں کھیلتی تھی قیامت علیؑ کے ساتھ

گویا علیؑ کے ساتھ پلی اور بڑی ہوئی

جبب پاؤں یہ چلے تو قیامت کھڑی ہوئی


بزم آفندی

No comments:

Post a Comment