Sunday 16 June 2024

خدا کا عبد ہوں اصنام کا غلام نہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


خدا کا عبد ہوں اصنام کا غلام نہیں

بجز ثنائے محمدﷺ زباں کو کام نہیں

مئے ولائے علیؑ پی کے مست رہتا ہوں

یہ مے وہ ہے کہ شریعت میں جو حرام نہیں

علیؑ کا زور کجا،۔ اور کجا درِ خیبر

سوائے دستِ خدا یہ بشر کا کام نہیں

حسینؑ پشت پہ ہیں اور رسولؐ سجدے میں

نماز بھی تو پیمبرﷺ کی بے امام نہیں

ہر ایک آئے گا محشر میں جب امام کے ساتھ

تو کون کہتا ہے پھر حاجتِ امام نہیں

خدا کے فضل سے اپنا امام ہے موجود

قیامت ان کو ہے جن کا کوئی امام نہیں

یہ زخم کھا کے بھی انصار شہ کے تھے نعرے

بجز حسینؑ ہمارا کوئی امام نہیں

شمیم آلِ محمدﷺ سے بس رہا ہے دماغ

ہوائے غیر ہو جس میں یہ وہ مشام نہیں


شمیم امروہوی

No comments:

Post a Comment