Friday 14 June 2024

جن کا دعویٰ ہے وہ کرتے ہیں امامت قوم کی

 جن کا دعویٰ ہے وہ کرتے ہیں امامت قوم کی

کیسے قبضاتے ہیں وہ رہزن وراثت قوم کی

کس قدر حیران کُن مُرشد کی شب کے خواب ہیں 

وہ اجارہ دار بننے کے لیے بے تاب ہیں

فاتحِ ندوہ کے قصے خوب رنگ آمیز ہیں

بہر صورت سیرت و کردار معنی خیز ہیں

کارواں ان کے مُریدوں کا ہُوا فالج زدہ

"ہے طبیب وقت پہ ان کا علاج اک طے شدہ"

قشقہ دھاری پنڈتوں کے چُوم کر نقشِ قدم

چل رہے ہیں دھیرے دھیرے، رفتہ رفتہ، دم بہ دم 

شبلی و سید سلیماں کا چمن ویران ہے

لوٹ آئیں گی بہاریں کیا ابھی اِمکان ہے 

کامیابی کو ہے نسخہ کارگر بالاختصار

جس کی طاقت، اس کی آزادی، اسی کا اعتبار

کہہ رہی ہے تجھ سے کیا حیدر یہ ندوے کی فضا 

وقت بدلا، باغباں بدلا، یہ پل میں کیا ہُوا


حیدر ندوی

No comments:

Post a Comment