عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ضرور آمد ہے یہ اک صاحبِ قرآں کے ہمسر کی
کہ دیوار حرم بھی چھوڑ کر اپنی جگہ سرکی
علیؑ بعد محمدﷺ ہے وہ صنعت آئینہ گر کی
کہ جس کی ہر ضیا نے اس کی یکتائی اجاگر کی
زہے تشکیل ہم نام خدا نفسِ پیمبرﷺ کی
کہ قرآں نے ہر اک صورت علیؑ کی حفظ ازبر کی
کمالِ انبیا، علمِ محمدﷺ، شان داور کی
یہ سب یکجا نمایاں ہوں تو ہو تصویر حیدرؑ کی
بہم توریت و انجیل و زبور آئے معِ قرآں
نبیؐ کی گود میں آ کر بنی تب شکل حیدرؑ کی
لسان اللہ،. عین اللہ،. وجہ اللہ سرتاپا
تو رازِ حق، تو نازِ حق، تو ہے تسبیح داور کی
تُو والی ہے تُو والا ہے تُو علیؑ ہے تو اعلیٰ ہے
تو مولا ہے تو اولیٰ ہے تو عظمت ہے پیمبرؐ کی
نثار بیانوی
نثار جعفری
No comments:
Post a Comment