Wednesday, 19 June 2024

بڑے شان والے ہیں پیارے محمد

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بڑے شان والے ہیں پیارے محمدﷺ

ہیں ٹوٹے دلوں کے سہارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


نگاہِ کرم ان کو ہو جائے جس پر

وہ دل کی زباں سے پکارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


وہ دی جس نے دنیا کی ماؤں کو عزت

وہ ہیں آمنہؑ کے دُلارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


چلے آئے شمس و قمر دیکھنے کو

کھڑے فاطمہؑ کے دوارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


وہ ٹوٹے وہ پھر ٹوٹ کر جڑ بھی جائے

کریں چاند کو جب اشارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


ازل سے ابد تک جو دے رہنمائی

وہ روشن چمکتے ستارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


گواہی جو چاہو گے دونوں جہاں سے

تو مل کر پکاریں یہ سارے محمدﷺ

محمدﷺ محمدﷺ ہیں پیارے محمدﷺ


نائلہ ریاض بٹ

No comments:

Post a Comment