Saturday 15 June 2024

بعد احمد کے کچھ اس طرح سے بگڑا تھا نظام

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


بعد احمدؐ کے کچھ اس طرح سے بگڑا تھا نظام

بِدعتیں عام تھیں، احکام شریعت تھے حرام

چند ہاتھوں میں کھلونے کی طرح تھا اسلام

شہؑ سے دیکھا نہ گیا مٹتے ہوئے حق کا پیام

حق کی تبلیغ کو ہاتھوں پہ لیے سر نکلے

لے کے شبیرؑ مدینے سے بھرا گھر، نکلے

ساتھ چُن چُن کے لیے گُلشنِ زہراؑ کے گُلاب

علی اصغرؑ کا تبسّم،۔ علی اکبرؑ کا شباب

لعل زینبؑ کے زمانے میں نہیں جن کا جواب

بن گئے خِرمنِ باطل کے لیے حق کا عتاب

تخت شاہی کی نگاہوں میں نگاہیں ڈالے

چڑھ گئے دار پہ آغوشِ علیؑ کے پالے


علی محمد رضوی

No comments:

Post a Comment