عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمدﷺ کا جو آنا بولتا ہے
بہاروں کا وہ مژدہ بولتا ہے
یہاں جو مصطفیٰؐ کا بولتا ہے
خدا سے اس کا ناطہ بولتا ہے
محمدؐ رحمۃُ للعالمیںﷺ ہیں
یہ فرماں رب تعالیٰ بولتا ہے
تِرے آنے سے باطل سر نِگوں ہے
گواہی قصرِ کِسریٰ بولتا ہے
فضیلت ان کو دی سب پر خدا نے
وہی ہیں سب سے اعلیٰ بولتا ہے
نصیب اُم القریٰ کا دیدنی ہے
حرم کا ذرہ ذرہ بولتا ہے
ادھر فرشِ زمیں ہے زیرِ سایہ
ادھر عرشِ معلیٰ بولتا ہے
دم عیسیٰ، یدِ بیضا میں پنہاں
محمدﷺ ہی کا جلوہ بولتا ہے
عاشق کیرانوی
No comments:
Post a Comment