Thursday, 13 June 2024

تا قیامت ہے رسالت آپ کی

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


 تا قیامت ہے رسالت آپﷺ کی

سب پہ واجب ہے اطاعت آپﷺ کی

شمع ہر سُو نعمتوں کی جل گئی

جب بھی مانگا ہے وساطت آپﷺ کی

ٹل ہی جائے گا یہ عذابِ حشر بھی

ساتھ ہو گی جب شفاعت آپﷺ کی

آبرو سے گزری ہے یہ زندگی

جب سے اپنائی ہے سنت آپﷺ کی

خالی ہے حسنِ عمل سے دل میرا

ڈھانپ لے گی مجھ کو رحمت آپﷺ کی

بے طلب سب کو دئیے جاتے ہیں آپؐ

ہے عیاں سب پہ سخاوت آپﷺ کی

شاد ہو جاتا ہے ذہن و دل مِرا

جب شمیم کرتی ہو مدحت آپﷺ کی


شمیم چودھری

No comments:

Post a Comment