Thursday, 13 June 2024

مہکی ہوئی ہیں نوری قبائیں درود میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مہکی ہوئی ہیں نوری قبائیں درودﷺ میں

شامل ہیں قدسیوں کی صدائیں درودﷺ میں

آتا ہے ذکرِ آل بھی ذکرِ نبیﷺ کے بعد

دیکھی ہیں انّما کی ادائیں درودﷺ میں

مقصود ذکر ہے شۂ عصمت مآبﷺ کا

پہلے تمام لفظ نہائیں درودﷺ میں

پیڑوں نے سر پہ سبز عمامے سجا لیے

مصروف ہیں چمن کی فضائیں درودﷺمیں

تجھ کو قبولیت کی سند چاہیے اگر

ملفوف کر کے بھیج دعائیں درودﷺ میں


عدنان محسن

No comments:

Post a Comment