Thursday, 20 June 2024

میں ترے کن کا نتیجہ ہوں تجھے معلوم ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میں تِرے کُن کا نتیجہ ہوں تجھے معلوم ہے

سرکشی مجھ میں مزاجاً ورثۂ مرحوم ہے

نہ ملا مجھ کو وہ ممنوعہ شجر میرے خدا

کیا تِری آیت کا مالک، کچھ الگ مفہوم ہے؟

مجھ کو واعظ بولنے دیتا نہیں کچھ بھی یہاں

کیا ستم ہے لب کشائی سے بھی لب محروم ہے

بٹ گئی فرقوں میں بعد از مصطفیٰؐ قومِ حجاز

لشکرِ اسلام کی اب رہبری مقسوم ہے

کس قدر مانوس آدرشوں سے ہیں اغیار کے

یعنی ان کی پیروی اب لازم و ملزوم ہے

لے گیا بازی نصاریٰ اور قلم قومِ یہود

بس مسلماں لے کے بیٹھا حالت مذموم ہے

کیا سناؤں حال گلشن ہیں عجب پژمردگی

نفسا نفسی کا ہے عالم دل ضیاء مغموم ہے


ضیاء بلتستانی

No comments:

Post a Comment