Monday, 19 August 2024

جو رازِ اسمِ محمد کو جان پائیں گے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو رازِ اسمِ محمدﷺ کو جان پائیں گے

وہ سطحِ آب پہ سورج کو کھینچ لائیں گے

درود پڑھتے ہوئے یہ یقین رکھتے ہیں

کریم ہیں وہؐ کسی دن ہمیں بلائیں گے

جو شانِ سرورِ کون و مکاں بیان کریں

فلک نصیب ہیں، پلکوں پہ ہم بٹھائیں گے

ہے جشنِ آمدِ خیر الورىٰ، تو محفل میں

بلائیں یا نہ بلائیں، فرشتے آئیں گے

جو انؐ کی آلؑ کی تشنہ لبی پہ رویا ہے

وہ اپنے ہاتھ سے کوثر اسے پلائیں گے

سیاہ بخت کو رخشندگی عطا ہو گی

حروفِ نعت مقدر مِرا جگائیں گے


رخشندہ بتول

No comments:

Post a Comment