عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
موجود و غائبات کے دل میں اُتر گئی
وہ ذات، شش جہات کے دل میں اتر گئی
حمدِ خداﷻ حصار ہوئی کائنات پر
اور نعت کائنات کے دل میں اتر گئی
اُس ذاتِ بے مثال کو ایسا ملا ثبات
ہر ہر ادا ثبات کے دل میں اتر گئی
گنبد کی قوس سایہ ہوئی ہست و بود پر
اور سبزگی حیات کے دل میں اتر گئی
ٹھہرے ہوئے شعور پہ احمدﷺ لکھا گیا
تنویر ممکنات کے دل میں اتر گئی
لوحِ زماں کا نور ہے وہ بارہویں کی رات
جو ہر بزرگ رات کے دل میں اتر گئی
ابوالحسن خاور
No comments:
Post a Comment