عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نبیؐ کے عشق میں اس طرح کام ہوتا ہے
درودﷺ ہوتا ہے لب پر سلام ہوتا ہے
سخن سرائی پہ ان کی عطائیں ہوتی ہیں
نبیؐ کے لطف و کرم سے کلام ہوتا ہے
بچھا کے رکھا ہے دامانِ قلب و جاں اپنا
مِرے حضورؐ کا اس میں قیام ہوتا ہے
انہی کے بن کے رہو اور انہی سے مانگو تم
جو ان کا بنتا ہے اس کا ہی کام ہوتا ہے
نبیؐ کے دیں پہ لٹاتا ہے جو بھی جاں اپنی
جہانِ حق میں وہ عالی مقام ہوتا ہے
اویس تجھ کو بچائیں گے آقاؐ محشر میں
تِرا بھی ان کے غلاموں میں نام ہوتا ہے
اویس رضوی
No comments:
Post a Comment