Friday, 16 August 2024

دن رات ہے رحمت کی برسات مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


دن رات ہے رحمت کی برسات مدینے میں

اک عمر سے بہتر ہے اک رات مدینے میں

اقصیٰ بھی مقدس ہے کعبہ بھی مقدس ہے

پر سب سے نرالی ہے اک بات مدینے میں

ہر زائر طیبہ کی پیشانی ملک چومے

بڑھ جاتے ہیں انساں کے درجات مدینے میں

خوش بخت ہے وہ جس کو دیدار محمدﷺ ہو

کھل جاتی ہے آنکھوں کی اوقات مدینے میں

جس نور سے روشن ہیں یہ شمس و قمر دونوں

اس نور کے دیکھے ہیں ذرات مدینے میں

جنت کا تصور تھا دیکھا جو وہاں جا کر

جنت سے بھی بہتر ہیں حالات مدینے میں

بے ہوش کے دامن میں کچھ اشک کے موتی ہیں

پہونچا دے خدارا یہ سوغات مدینے میں


بے ہوش محبوب نگری 

No comments:

Post a Comment