Thursday, 15 August 2024

خاک جب آپ کے زیرِ کف پا آتی ہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


خاک جب آپ کے زیرِ کفِ پا آتی ہے

خود نمائی پہ ستاروں کو حیا آتی ہے

ایک در خُلد میں ایسا ہے مقدر والا

جس کو کھولیں تو مدینے کی ہوا آتی ہے

پھر کہیں جاکہ زمانے میں ضیا بانٹتی ہے

چاندنی پہلے پہل غارِ حِرا آتی ہے

زندگی خود یہ مدینے میں کھڑی سوچتی ہے

ہائے وہ لوگ جنہیں یاں پہ قضا آتی ہے


علی قائم نقوی

No comments:

Post a Comment