Saturday, 17 August 2024

آ گیا شہر اماں آہستہ چل

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

 

آ گیا شہرِ اماں، آہستہ چل

اے فقیرِ آستاں، آہستہ چل

گردشِ حالات رکتی ہے جہاں

اے دل اب تُو ہے وہاں آہستہ چل

اے مِری آہٹ مدینہ آ گیا

دھڑکنوں کے درمیاں آہستہ چل

اک لطافت ہے محمدﷺ نام میں

ہے مدینے کی اذاں، آہستہ چل

یہ مدینہ ہے یہاں رخسار پر

اے مرے اشکِ رواں، آہستہ چل

اے قمر طیبہ میں رکھتے ہو قدم

یہ زمیں ہے آسماں، آہستہ چل


کامران قمر

No comments:

Post a Comment