عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گر طلب سے بھی کچھ ماسوا چاہیے
اُنﷺ کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے
ڈوبتی ناؤ کو ناخدا چاہیے
اِک نظر اے شہِ دو سراﷺ چاہیے
دل کو دیدِ رُخِ مصطفیٰﷺ چاہیے
آئینے کے لیے آئینہ چاہیے
ہاتھ میں دامنِ مصطفیٰﷺ آ گیا
اِک گنہ گار کو اور کیا چاہیے
لے چلو اب مدینے کو چارہ گرو
مجھ کو طیبہ کی آب و ہوا چاہیے
اُن کے در سے تو سب کچھ ملے گا مگر
اپنا کردار بھی دیکھنا چاہیے
سامنے سرورِ دو جہاں آ گئے
حشر میں اور بسمل کو کیا چاہیے
بسمل آغائی
No comments:
Post a Comment