عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بڑھیا کی تم لاٹھی بنے، مجبور کا ساتھی بنے
اک تم بھی ہو اس شہر میں
اک وہ بھی ہیں اس شہر میں
جن کے سحر کے خوف سے
ترکِ وطن کرتی ہوں میں
بیٹا تمہارا نام کیا؟
نام محمدﷺ جب سنا
حیراں ہوئی وہ پیر زن
فوراً کہا، صد مرحبا، صد مرحبا، صد مرحبا
دیکھا تو یہ ثابت ہوا
جو کچھ سنا تھا سب غلط
بے کار گزری زندگی
پیری میں یہ عزت ملی
یہ آپﷺ کا احسان ہے
لب پر خدا کا نام ہے
اے رہبر انسانیت
قربان جاؤں آپﷺ پر
ایس ایم عقیل
No comments:
Post a Comment