عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
اے حبیبِ کبریا خیرالبشر خیرالوریٰ
تاجدارِ انبیاء، خیرالبشر، خیرالوریٰ
آپ رحمت آپ برکت آپ سب کے خیر خواہ
قاسِمِ ارض و سما خیرالبشر خیرالوریٰ
یہ وظیفہ سب وظیفوں سے ہے افضل دوستو
یا محمد مصطفیٰﷺ خیرالبشر خیرالوریٰ
صاحبانِ عشق و الفت مانتے ہیں آپ کو
سر بسر نورِ خدا خیرالبشر خیرالوریٰ
سایہ ہے نا آپ کا نہ آپ کا ثانی کوئی
آپ کا رتبہ بڑا خیرالبشر خیرالوریٰ
یہ زمین و آسماں شمس وقمر اور کہکشاں
ہیں یہ سب صدقہ ترا خیرالبشر خیرالوریٰ
آپ ہوں گے ساقئ تسنیم کوثر حشر میں
شافع روزِ جزا خیرالبشرﷺ خیرالوریٰ
رات دن جاری درودِ پاک ہے لب پر میرے
دید مجھ کو ہو عطا خیرالبشر خیرالوریٰ
مجھ کو اور ماں باپ کو اک ساتھ میرے مرشدی
روضۂ انور دکھا خیرالبشرﷺ خیرالوریٰ
میں ہوں تیرا اُمتی تو بلیقیں ہوں جنتی
المدد یا مصطفیٰﷺ خیرالبشر خیرالوریٰ
آپ ہے صادق امیں اور رحمتہ اللعالمین
بے کسوں کے آسرا خیرالبشر خیرالوریٰ
ہے دل سلمان کی بس آرزو شام و سحر
میں رہوں مدحت سرا خیرالبشر خیرالوریٰ
سلمان خاور
سلمان منیر احمد خاور
No comments:
Post a Comment