عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
حُسن کی معراج ہیں عکسِ نبیؐ، مولا حسنؑ
ابرِ گوہر بار ہیں ابنِ علیؑ، ۔مولا حسنؑ
حضرتِ عبّاسؑ نے سیکھا جہادِ خامشی
ان کے استادِ معظّم مرشدی مولا حسنؑ
لے سبق در سے حسنؑ کے یہ زمانہ صبر کا
امن کی تاریخ کی اوّل صدی مولا حسنؑ
جن کے گھر تہذیب نے سیکھے چلن تہذیب کے
ان کے گھر میں روشنی اور آگہی مولا حسنؑ
آفتابِ جُود نے پائی ہے رحمت سے ضیا
ہیں چراغِ انجمن حق کے ولی مولا حسنؑ
صلح کی تدبیر سے دُشمن کو رسوا کر دیا
بانٹتے ہیں امن دنیا میں سخی مولا حسنؑ
نسلِ سادات ِ مُکرّم آپؑ کے دم سے چلی
آپؑ مرشد، آپؑ راشد، سیّدی مولا حسنؑ
سورۂ کوثر کی وہ رخشندہ تر تفسیر ہیں
سیدہؑ کی گود میں پہلی خوشی مولا حسنؑ
رخشندہ بتول
No comments:
Post a Comment