Wednesday, 21 August 2024

علی مختلف آدمی ہے منقبت مولا علی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


علیؑ مختلف آدمی ہے

تم نے اب تک

اسے صرف تلوار سے ماپنے کی سعی کی ہے

اندھی عقیدت کی پرکار سے ماپنے کی سعی کی ہے

اتھلی محبت کی مہکار سے ماپنے کی سعی کی ہے

یا بُغض کے بار سے ماپنے کی سعی ہے

اے کاش تم اس کو 

معراج انسانیت کے کسی زاویے سے کبھی ماپتے

آگہی کے کسی راستے سے کبھی ماپتے

معرفت کے کسی منطقے سے کبھی ماپتے

نُور کی سمت کُھلتے ہوئے مرکزے سے کبھی ماپتے

قسم رزم گاہوں کی پُر ہول گھڑیوں

صحیفوں میں معنی کی پُر پیچ گلیوں کی

لفظوں کی کج فہم و بے شکل گھمبیرتا میں

یہ حرف جلی مختلف آدمی ہے

علیؑ مختلف آدمی ہے


احمد فرہاد

No comments:

Post a Comment