Wednesday, 21 August 2024

پھر آج ترے ذکر سے بیدار ہوا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پھر آج تِرےﷺ ذکر سے بیدار ہُوا ہے

یہ دل تِریﷺ رحمت کا طلبگار ہوا ہے

سرکارؐ کی الفت سے جو سرشار ہوا ہے

وہ رب کی عطاؤں کا سزاوار ہوا ہے

پھر حق کی شہادت میں زباں کھولی ہے میں نے

پھر میرا مقدر رسن و دار ہوا ہے

سہما ہوا رہتا ہے جو دھڑکن کی صدا سے

دل کون سے حالات سے دو چار ہوا ہے

ہاتھوں پہ نشاں جس کے لہو کے ہیں نمایاں

وہ شخص مِری قوم کا سردار ہوا ہے

سینچا ہے لہو سے مِرے اجداد نے اس کو 

گُلشن پہ مگر قبضۂ اغیار ہوا ہے

منزل کی وہاں کس کو جمال آس رہے گی

رہزن ہی جہاں قافلہ سالار ہوا ہے


جمال عبدالناصر

No comments:

Post a Comment