Thursday, 15 August 2024

یوں آج تری بات اشارات میں گم ہے

 یوں آج تِری بات اشارات میں گُم ہے 

جیسے کوئی تصریح کنایات میں گم ہے

ہر فرد کی نظریں ہیں اُٹھی چرخ کی جانب

وہ چاند کی مانند سموات میں گم ہے

اب تک ہے تر و تازہ تِری دِید کی سوغات 

دل اب بھی تِرے لُطفِ ملاقات میں گم ہے

اپنے دلِ بے تاب کو میں ڈھونڈ رہا ہوں

کب سے تِری یادوں کے حوالات میں گم ہے

تم ڈھونڈتے پھرتے رہو احساسِ مروّت

ہر شخص یہاں اپنے مفادات میں گم ہے


اسماعیل سیفی

No comments:

Post a Comment