Tuesday, 13 August 2024

لگتا ہے مرا بھائی علی بول رہا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


لگتا ہے مِرا بھائی علیؑ بول رہا ہے

یہ پیشِ جلی میرا نبیﷺ بول رہا ہے

پہنچے سرِ معراج تو کہتے ہیں محمدﷺ 

لہجے میں بھلا کس کے جلی بول رہا ہے

جب غور سے آوار سنی بولے پیمبرﷺ 

شاید کہ مِرا اپنا کوئی بول رہا ہے

پردے کو ہٹایا تو محمدﷺ نے یہ دیکھا

چھوڑا جسے بستر پہ وہی بول رہا ہے

جب عرش پہ پہنچا تو مہک آئی علیؑ کی

اصحاب سے یہ بات نبیﷺ بول رہا ہے

آواز علیؑ کی ہے مگر سن لے نصیری 

پردے سے مِرے رب کا ولی بول رہا ہے

حیدرؑ کے فضائل کی نجف بات الگ ہے

یہ ساتھ زباں کے مِرا جی بول رہا ہے


نجف زیدی

No comments:

Post a Comment