Tuesday, 13 August 2024

چلو دونوں علی مولا کو یکساں مان لیتے ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


قلم کی اس صداقت کو زمانے مان لیتے ہیں

قصیدہ لکھتے ہیں تو لہجۂ قرآن لیتے ہیں

تمنا ہے کہ مدحت کا اثر ہو روح پر اپنی

علیؑ کا ذکر سننے کو خدا سے کان لیتے ہیں

زمانہ تیز ہے لوگوں نے چہرے اوڑھ رکھے ہیں

علیؑ کا ذکر کر کے ہم انہیں پہچان لیتے ہیں

عدوئے مرتضیؑ کو تو خدا نہ منہ لگائے گا

مقصّر کو تو چہرے سے سبھی پہچان لیتے ہیں

نہ تیرے چار پورے ہوں نہ میرے پانچ پورے ہوں

چلو دونوں، علیؑ مولا کو یکساں مان لیتے ہیں


رافع بخاری

No comments:

Post a Comment