نفرت
جو لوگ تم سے نفرت کرتے ہوں گے
اب کچھ تو کرتے ہی ہوں گے
آخر کس بات پہ نفرت کرتے ہوں گے
بہت ڈھونڈی ہے میں نے بھی وہ ایک بات یا وہ ساری باتیں
جو میرے دل میں بھی نفرت پیدا کر دیں
زیادہ نہیں بس اتنی کہ میں سکون سے جی سکوں
دو ایک نکیلے عیب
جن سے کھرچ دوں تمہاری تصویر ان آنکھوں سے
اور چین سے سو جاؤں
گیتانجلی رائے
No comments:
Post a Comment