عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
کہا تھا ایک دن
ورقہ بن نوفل نے کبریٰؓ سے
فرشتہ جو بھی آیا ابنِ عبداللہﷺ سے ملنے
وہ ان سے پہلے آیا تھا
کبھی موسیٰؑ کی خدمت میں
کبھی عیسیٰؑ کی خدمت میں
نبوّت کا کریں گے جب بھی دعویٰ ابنِ عبداللہؐ
بڑی دُشواریاں ہوں گی
بڑی ہی مُشکلیں ہوں گی
خود ان کے اپنے رشتہ دار
دُشمن بن کے اُٹھیں گے
بڑے ہی صبر سے اور استقامت سے
انہیں یہ کام کرنا ہے
اگر زندہ رہا میں، تو حمایت کے لیے آ کر
رسول اللہﷺ کی خدمت میں خود کو
پیش کر دوں گا
ایس ایم عقیل
No comments:
Post a Comment