Friday, 16 August 2024

یہ بات طے ہے کہ اللہ دینے والا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


یہ بات طے ہے کہ اللہ دینے والا ہے

مگر کسی کا بھی انداز لینے والا ہے

نکل سفر پہ تو پھر گہرے پانیوں سے نہ ڈر

وہ اور ہے جو تِری ناؤ کھینے والا ہے

وہ مجھ پہ آج بہت مہربان لگتا تھا

مجھے یقین ہے پھر داؤ دینے والا ہے

ہیں اپنے ہاتھ جو باقی تو سر سلامت ہے

یہاں تمہاری خبر کون لینے والا ہے؟

اسی بشر کو زمانہ فقیر کہتا ہے

جو بادشاہوں کو خیرات دینے والا ہے


چرن سنگھ بشر

No comments:

Post a Comment