خبریں
اس کی تفصیل بیاں ہو کیسے
صورتِ حال جو ہے سب کی
اگلے دو منٹوں میں دُنیا بھر میں
کوئی اک دوڑ لگاتا ہو گا
کوئی آرام سے لیٹا ہو گا
کوئی محبوب سے چمٹا ہو گا
کوئی بھائی سے لگے گا لڑنے
کوئی تصویر بناتا ہو گا
کیا خبر کون بھرے گا آہیں
مُسکرائے گا کوئی آپ ہی آپ
اور کوئی قہقہہ مارے گا بلند
گُنگنائے گا اکیلا کوئی
اور بجائے گا کوئی دو تارا
کوئی پیٹے گا کسی بچے کو
کوئی بندوق سے مارے گا ہرن
داؤد رہبر
No comments:
Post a Comment