Wednesday, 13 November 2024

میں گنہگار اک جہان کا ہوں

 میں گنہگار اک جہان کا ہوں

قید کی زندگی گزارتا ہوں

روشنی مجھ کو راس آئی نہیں

تیرگی سے پناہ مانگتا ہوں

تم ابھی زندگی کی چاک پہ ہو

اور میں چُور چُور ہو چکا ہوں

چاہنے میں تو کوئی حرج نہیں

بولیے گر دباؤ ڈالتا ہوں

تم مجھے کتنے دن سے جانتے ہو

اور میں خود کو کب سے جانتا ہوں


رسول ساقی

No comments:

Post a Comment