Sunday, 3 November 2024

سوری رونگ نمبر ہے

 رونگ نمبر


قریباً دو بجے کل شب

کسی یو فون کے نمبر سے

اک مِس کال آتی ہے

تو پھر جب میں اُسی نمبر پہ واپس

کال کر کے پوچھتا ہوں؛ کون؟

مجھ کو سسکیاں لیتی ہوئی

اِک آشنا آواز کہتی ہے کہ؛

سوری

رونگ نمبر ہے


فیاض اسود


No comments:

Post a Comment