ہماری کون سُنے گا کسی سے آس نہیں
یہاں تو دُور تلک کوئی غم شناس نہیں
تمام عُمر میں اک شخص ہی کمایا گیا
ستم تو دیکھیے اب وہ بھی میرے پاس نہیں
سب اپنے دل کو ہتھیلی پہ لے کے پھرتے ہیں
تمہارے شہر میں عزت کسی کو راس نہیں
کسی کا گھر جو مُقفل پڑا ہے مُدت سے
ہمارے دل کا نگر بے سبب اُداس نہیں
مدثر شجاعت
No comments:
Post a Comment