موت تھی زندگی تھی یاد نہیں
کون مجھ سے ملی تھی یاد نہیں
ہم نے روشن تو کی تھی شمعِ وفا
وہ جلی تھی بجھی تھی یاد نہیں
خاک تو ہو گیا تھا پروانہ
شمع کیوں رو پڑی تھی یاد نہیں
اشک شبنم پہ مسکراتے ہیں
آپ تھے یا کلی تھی یاد نہیں
کوئی مل کے گلے تو روتا تھا
آپ تھے یا خوشی تھی یاد نہیں
بزم عشرت میں غمزدہ دل تھا
جانے کس کی کمی تھی یاد نہیں
خم کے خم پی گیا تھا نظروں سے
پھر بھی کیوں تشنگی تھی یاد نہیں
لب پہ آہ و فغاں ہے رومانی
دل لگی تھی لگی تھی یاد نہیں
کریم رومانی
No comments:
Post a Comment