عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
تڑپ رہا ہوں میں دیدار کو زمانے سے
مجھے بلائیے آقاﷺ کسی بہانے سے
جھکا ہے سارا زمانہ ہمارے قدموں پر
حضور آپؐ کے قدموں پہ سر جھکانے سے
خدا کرے کہ کوئی رابطہ سا پیدا ہو
اس آستانے کا میرے غریب خانے سے
ہمیں سبق یہ دیا ہے حیاتِ احمدﷺ نے
بڑھے گا رتبہ مصیبت میں کام آنے سے
اڑا کے لے گئی باطل کے شیش محلوں کو
ہوا چلی جو شریعت کے شامیانے سے
وہ جس کو آپؐ کے نقشِ قدم ملے کشور
وہ بچ گئے ہیں مکرر فریب کھانے سے
صلاح الدین کشور کولاری
No comments:
Post a Comment