Thursday, 2 January 2025

ہمارے نبی پیارے پیارے نبی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہمارے نبی پیارے پیارے نبیﷺ

ہیں امت کی آنکھوں کے تارے نبی

ہدایت کا رستہ دکھایا ہمیں

عبادت ہے کیا؟ یہ بتایا ہمیں

انہوں نے ہی تعلیمِ قُرآن دی

بھلائی، بُرائی کی پہچان دی

وہ اللہ کی رحمت کا اوتار ہیں

وہ سارے رسولوں کے سردار ہیں

نبی کی ہمارے الگ شان ہے

نبی کے لیے جان قُربان ہے


روبینہ ممتاز روبی

No comments:

Post a Comment