Wednesday, 1 January 2025

سائیں میرے پیارے سائیں

 سائیں، میرے پیارے سائیں

تیرا نام عشق، کس نے رکھا؟

داسیاں مندروں میں رقص کرتی ہیں

مسجدوں میں اذانیں گونجتی ہیں

کئی دھڑکنیں گنگا کنارے

تیرے نام کی تسبیح کرتے ہوئے

مِیرا کی طرح ناچتی ہیں

تُو ہے بے نیازیوں میں ڈوبا

دل تڑپاتا رہتا ہے

سائیں، میرے پیارے سائیں

تُو کیوں مجھے روتا رہتا ہے


منصف ہاشمی

No comments:

Post a Comment