Wednesday, 1 January 2025

میں تخیل میں تجھ کو لاؤں گا

 میں تخیل میں تجھ کو لاؤں گا

ان گنت زاویوں سے پرکھوں گا

دکھ سمجھتا ہوں بے گھری کا میں

چھت سے جالے نہیں اتاروں گا

داغ چھپتا نہیں سفیدی سے

آپ سے جھوٹ کیسے بولوں گا

معجزوں پر یقین رکھتا ہوں

ایک دن تجھ کو بھول جاؤں گا

وہ سلیقے سے جھوٹ بولے گا

اس کی ہربات مان جاؤں گا


عمران فہم

No comments:

Post a Comment