عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
الٰہی مجھ پر ہو چشم عنایت کملی والےﷺ کی
زمانے کو عطا کی تُو نے دولت کملی والے کی
نہ مجھ کو خواہش دولت، نہ مجھ کو خواہشِ دنیا
ازل سے ہے مِرے دل میں محبت کملی والے کی
وہاں پر کُفر کی آندھی نے اپنا سر کچل ڈالا
جہاں روشن ہوئی شمعِ صداقت کملی والے کی
نہیں کام آئیں گے مٹ جائیں گے اعمال دنیا کے
فقط کام آئے گی محشر میں الفت کملی والے کی
میسر ہو نہ ہو کچھ اور یا رب! لیکن اسماء کو
بروزِ حشر حاصل ہو شفاعت کملی والے کی
اسماء ریاض
No comments:
Post a Comment