Wednesday, 15 January 2025

شباب آیا تو آیا اک بلائے ناگہانی ہو کر

 شباب آیا تو آیا اک بلائے ناگہانی ہو کر

مِری ہستی فقط اب رہ گئی ہے داستاں ہو کر

چھُپاتا میں کہاں تک راز آخر کھُل گیا دل کا

نظر نے کہہ دیا سب کچھ خموشی کی زباں ہو کر

زمیں کانپی،۔ فلک چکرا گیا،۔ تقدیر گھبرائی

مِری جانب جو تُو نے آج دیکھا مہرباں ہو کر

زمانے بھر میں رُسوا ہوں مِرا چرچا ہے گھر گھر میں

نہ پوچھو کیا لیا میں نے،۔ تمہارا رازداں ہو کر

مقامِ بے نشاں تھی میری منزل کس طرح ملتی

سرابِ دشت نے دھوکا دیا آبِ رواں ہو کر

جنابِ شیخ کی محفل میں بھی چرچا ہے اب اپنا

یہ شہرت مل گئی ہے سحر رُسوائے جہاں ہو کر


سحر پریمی

ڈی کے بھلہ(دیویندر کمار بھلہ)

No comments:

Post a Comment