عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
وہ جن کے گھر میں دِیا تک نہ تھا جلانے کو
انہیں سے روشنی ملتی ہے ہر زمانے کو
دلِ حزِیں تو بہت چاہتا ہے ہے آنے کو
حضورؐ کچھ بھی نہیں پاس منہ دِکھانے کو
نبیؐ کے ذکر کی تسبیح چھوڑنے والے
بروزِ حشر ترستے ہیں دانے دانے کو
درِ رسولؐ پہ ایسی ہے روشنی کہ، جہاں
یہ ماہتاب ترستا ہے جگمگانے کو
خُوشی کے پھُول کھلیں گے اسی کے آنگن میں
غمِ رسولﷺ سے نِسبت ہے جس گھرانے کو
جب ان کے نُور سے روشن ہوئی تھی بزمِ جہاں
اندھیرے بھاگتے پھرتے ہیں منہ چُھپانے کو
نور امروہوی
No comments:
Post a Comment