Sunday, 12 January 2025

وہ اک تاجر ہے تاجر کیا کرے گا

 وہ اک تاجر ہے تاجر کیا کرے گا

کسی بھی چیز کا سودا کرے گا

وہ جس نے دل نہیں توڑا کسی کا

خدا اس کے لیے اچھا کرے گا

اسے تم آستیں کا سانپ سمجھو

یقیناً ایک دن دھوکا کرے گا

ابھی میں کچھ نہیں کہہ سکتا تم سے

کہ وہ کس وقت کیا وعدہ کرے گا

تو اس سے ایک پل مل لے جو شارق

ہزاروں سال تک مہکا کرے گا


مسیح الدین شارق انصاری

No comments:

Post a Comment