Sunday, 12 January 2025

سوال رستہ بدلنے کا

 سوال رستہ بدلنے کا


چار قدم وہ

چلا پیار سے

ساتھ مرے

چلتے چلتے

اس نے اپنا

رستہ بدل لیا ہے

اور میں

دو راہے پر کھڑی کھڑی

سوچ رہی ہوں بس اتنا

اس نے رستہ بدل لیا ہے

یا

رستے نے بدلا اس کو


طلعت پروین

No comments:

Post a Comment