عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
بزم میں جب مِرے سرکارؐ نظر آتے ہیں
ہر طرف عرش کے انوار نظر آتے ہیں
جب تصور میں ابھرتا ہے مدینے کا جمال
آپؐ کے روضے کے مینار نظر آتے ہیں
میں نے دیکھا ہے عجب حال یہ دیوانوں کا
عشق میں آپﷺ کے سرشار نظر آتے ہیں
وہ مدینہ کہ بہاروں کا سماں ہے جس میں
اس جگہ خُلد کے گُلزار نظر آتے ہیں
حشر کے روز شفاعت کی تمنا لے کر
سر خمیدہ وہ گُنہ گار نظر آتے ہیں
پھر اُبھر آیا ہے آنکھوں میں مدینے کا جمال
میری تسکین کے آثار نظر آتے ہیں
صلاح الدین تسکین
No comments:
Post a Comment