حیدرؑ نے در بنایا تھا جس کی جدار میں
بانہوں کو کھولے مہدیؑ کے ہے انتظار میں
ہے آپ کے ظہور کے لمحے سے متصل
جو آخری خوشی ہے دلِ سوگوار میں
مہدی سے بچ کے جانے لگیں گے اجل کے پاس
خود منکرینِ فاطمہؑ لگ کر قطار میں
عیسٰیؑ کے معجزات کو پھر دیکھے گا ہی کون
جب دیکھے گا جہاں کو تِرے اختیار میں
فرشِ عزا بچھائیں گے آ کر یہاں پہ آپ
کعبہ سیاہ پوش ہے اس انتظار میں
عمار زیدی
No comments:
Post a Comment