Monday, 10 November 2025

راس ہے اس وطن کو فضا نعت کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


راس ہے اس وطن کو فضا نعت کی

چل رہی ہے یہاں پر ہوا نعت کی

ہر کہیں ہیں “رفعنا” کی تابانیاں

ہر طرف گونجتی ہے صدا نعت کی

پرتوِ سبز گنبد ہے پرچم مِرا

لہلہاتی ہے اس پہ ضیاء نعت کی

قریۂ عشق احمدﷺ ہے یہ سرزمیں

کیوں نہ ہو یہ محبت سرا نعت کی

شاہ کو یاں سے ٹھنڈی ہوا آئی تھی

اس لیے ہے دھنک جا بجا نعت کی

سارے اہل سخن اس سے ہوں فیض یاب

روشنی سب کو دے اے خدا نعت

پھر ہوا مجھ پہ سرور نزول کرم

پھر سے کھڑکی کھلی مرحبا نعت کی


سرور حسین نقشبندی

No comments:

Post a Comment