اک شانِ جنوں سے ہے پذیرائی ہماری
اب ترکِ محبت میں ہے رسوائی ہماری
مِل اپنی تمنا کی تب و تاب میں ہم سے
دیکھ اپنے خد و خال میں رعنائی ہماری
ہر صبح کسی رخ کے بلاوے پہ گئے ہم
ہم جسکی نظر میں نہ خبر میں رہے یوسفؔ
کیوں اس کو رلانے لگی تنہائی ہماری
یوسف حسن
No comments:
Post a Comment