سہتے سہتے ہر دکھ سہنا آ جاتا ہے
اک دن درد کو آنکھ میں رہنا آ جاتا ہے
یہ دھڑکن جن کے دم سے چلتی تھی ان بِن
مشکل تو ہے، لیکن، رہنا آ جاتا ہے
کچھ دن تو پچھتاوے سے لب پھٹ جاتے ہیں
آنکھ کے گوہر رکھ دیں جب ہم اک پلڑے میں
اس دولت سے صبر کا گہنا آ جاتا ہے
خاموشی کی جھانجھر پہن کے لفظوں کو
کچھ نہ کہہ کر سب کچھ کہنا آ جاتا ہے
صدف مرزا
No comments:
Post a Comment